کاروار:12؍فروری(ایس اؤ نیوز) 7 فروری کو آخری دن مانتےہوئے اترکنڑا ضلع کے 6حلقوں کے رائے دہندگان کی حتمی فہرست شائع کی گئی ہے۔ اس سلسلےمیں اگر کوئی حذف یا اضافہ کرنا ہوتو متعلقہ مقامی افسران سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس بات کی اطلاع ضلع کے ڈی سی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔
بتایا گیا ہےکہ اترکنڑا ضلع کے 6ودھان سبھا حلقہ جات کے رائے دہندگان کی ووٹرلسٹ ضلع کے ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے۔ عوام فہرست کا مطالعہ کرسکتے ہیں اور کسی کا کوئی نام چھوٹ گیا یا کوئی اعتراض وغیرہ ہوتو متعلقہ رجسٹریشن آفیسر کو سونپ کر نام وغیرہ درست کرسکتے ہیں۔